نئی دہلی، 27 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات جیتنے کے لئے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی چین کارڈ کھیل رہی ہے۔یہی نہیں، پاکستان کے ساتھ تنازعہ بڑھانا بھی مودی کی مقبولیت میں اضافہ اور ووٹرس کو آمادہ کرنے کا بی جے پی کا ایک حصہ نہیں ہے۔چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے یہ سنگین الزام لگایا ہے۔اخبار میں لکھے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ 11 اپریل سے 19 مئی تک ہونے والے ہندوستانی انتخابات سے کچھ وقت پہلے ہی ہند۔پاک میں عداوت عروج پر پہنچ گئی جب فروری میں ہندوستانی نیم فوجی دستوں پر فدائین حملے کے بعد ہندوستان نے ایئر اسٹرائک کئے،ہندوستان نے حال میں ہی پاکستان میں واقع شدت پسند تنظیم جیش محمد کو سلامتی کونسل میں عالمی دہشت گرد قرار بلیک لسٹ میں ڈالنے کی تجویز رکھی تھی۔اس سے ایسا لگتا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی پاکستان کے ساتھ تنازعہ کا استعمال اپنے ایک اہم انتخابی شرط کے طور پر کرنا چاہتی ہے تاکہ مودی کی مقبولیت بڑھے اور ووٹروں کو لبھایا جاسکے۔
اخبار نے کہا ہے کہ اس کے پہلے عام طور پر باہمی رشتوں کو ہندوستان یا کسی اور ملک میں انتخابی مسئلہ نہیں بنایا جاتا، جب تک کہ جنگ جیسے حالات نہ بن گئے ہوں۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ یقیناًچین اور ہندوستان کے درمیان تعلقات میں کچھ مسائل ہیں، لیکن یہ کسی بحران کی طرف بڑھنے جیسا نہیں ہے،اس کے باوجود مودی نے انتخابی مسائل سے توجہ بھٹکانے کے لئے چین کارڈ کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔اخبار میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی پہلے الیکشن جیتنے کو لے کر پریقین تھی، لیکن روزگار میں کم برتری جیسے تمام گھریلو مسائل کی وجہ سے اس کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بی جے پی کے کئی وعدے پورے نہیں ہو پائے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں میں عدم اطمینان ہے۔ایسے میں مودی جیسے تجربہ کار سیاستدان ضرور چائنا کارڈ جیسے تمام کارڈ کے استعمال سے ترک نہیں چاہتے۔یہ کارڈ خاص طور شمالی ہند میں چل جاتا ہے، جو کہ چین کے ساتھ نام نہاد ٹکراؤ کا بنیادی سبب ہے۔
اخبار نے کہا کہ مودی کی مقبولیت میں کمی آ رہی ہے، اس لئے وہ ووٹ حاصل کرنے کے لئے کوئی بھی موقع نہیں چھوڑنا چاہتے،لہذا چین کارڈ کے استعمال کے ساتھ ہی مودی پاکستان کے ساتھ تصادم کو بھی بڑھا رہے ہیں۔بی جے پی ایک مخصوص مقصد کے ساتھ قوم پرست جذبات کو جگا رہی ہے اوراپنی کٹر تصویر کو مضبوط کر رہی ہے،بہت سے ہندوستانیوں کو لگتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تصادم میں چین نے اسلام آباد کا موقف لیا ہے، اس لیے مودی کے لئے چین کارڈ کھیلنے کا یہ اچھا موقع ہے۔اخبار نے کہا کہ اس سال ہندوستان کا عام انتخابات کافی پیچیدہ ہے اور یہ کہنا مشکل ہے کہ کون جیتے گا۔اخبار نے کہا کہ اس سال ہندوستان کا عام انتخابات کافی پیچیدہ ہے اور یہ کہنا مشکل ہے کہ کون جیتے گا۔غور طلب ہے کہ گزشتہ 14 فروری کو پلوامہ میں سی آر پی ایف کیمپ پر دہشت گردانہ حملے کے 11 دن بعد ہندوستان نے پاکستان کو کرارا جواب دیا ہے۔26 فروری کو صبح ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا جیٹ طیاروں نے پاکستان کے کئی دہشت گرد کیمپوں پر بم گرائے۔